ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے آج نواز شریف کی منتیں کررہے ہیں،جج ارشد ملک سے زبردستی کیا کام کروایا گیا؟ لیگی رہنما کا حکومت پر سکتہ طاری ہونے کا دعویٰ

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نالائق حکمرانوں کی نا اہلی کا خمیازہ ہر طبقہ بھگت رہا ہے۔مسلم لیگ (ن) ابھی تاجروں کی حمایت میں سڑکوں پرنہیں آئی حکومت نے پہلے ہی گھبرانا شروع کردیا۔انہوں نے وزیر اطلاعات

صمصام بخاری کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی پر حملہ (ن) لیگ نہیں تحریک انصاف نے کیا۔پاکستان میں جلاؤ گھیراؤ اور پکڑ دھکڑ کی سیاست عمران نیازی اینڈ کمپنی نے شروع کی۔اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کے خواب دیکھنے والے نے آج پورا ملک لاک ڈاؤن کرالیا۔عمران نیازی نے پہلے دن ہی خود کو متنازعہ بنالیا تھا۔چور دروازے سے اقتدار تک پہنچنے والے کبھی عوامی مسائل سے آشنا نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب اداروں کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کرنے سے نا اہلی نہیں چھپ سکتی۔جج ارشد ملک سے پہلے زبردستی پریس ریلیز جاری کرائی پھر زبردستی بیان حلفی دلایا۔سلیکٹڈ حکومت اور نالائق اعظم کا مکرو چہرہ پوری قوم کے سامنے آچکا ہے۔نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے آج نواز شریف کی منتیں کررہے ہیں۔مریم نواز نے ابھی پہلی ویڈیو جاری کی اور ووٹ چور حکومت پر سکتہ طاری ہو گیا۔پوری حکومت کی توجہ اس وقت مریم نواز کی نقل و حرکت پر ہے۔نواز شریف کی مخالفت میں نالائقوں کے ٹولے نے ملکی سلامتی اور اداروں کا وقار داؤ پر لگادیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…