ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کو ختم کرنے کا وقت آگیا، جمعیت علماء اسلام نے کارکنوں کو تیاری کا حکم دے دیا

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء واپوزیشن رکن حاجی نواز کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے حکومتی ارکان کو کرپشن کرنے کا فری اختیار دیا ہے اپوزیشن اراکین کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے 28جولائی کو ملین مارچ سنگ میل ثابت ہوگا جمعیت کارکنان بھر پور تیار کریں وفاقی حکومت کو ختم کرنے کا وقت آگیا

جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی ومذہبی جماعت ہے نیب کی جانب سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان پر کرپشن کاالزام لگانے کی مذمت کرتے ہیں نیب وفاقی حکومت کو بچانے کیلئے منفی ہتھکنڈے پر اتر آئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 28جولائی کو کوئٹہ میں تاریخ ساز تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ ہوگا جس سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کرینگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام وفاقی حکومت کی خاتمے کے خلاف سڑکوں پر نکلیں ہیں جمعیت علماء اسلام مسلط کردہ حکومت کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے موجودہ مرکزی وصوبائی حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے جارہے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائے جمعیت علماء اسلام نے حکومت میں بھی عوام کی خدمت کی اور اپوزیشن میں رہ کر بھی عوام کی خدمت کی ہے 25جولائی کو ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں جمعیت علماء اسلام اور دیگر اپوزیشن جماعتیں ملکر سخت لائحہ عمل طے کرینگے کیونکہ موجوہ حکومت کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…