جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

عدالتی فیصلہ واپس ہوا تو نواز شریف کو دوسرے کیس میں سزا ہوجائے گی، عمران خان بارے بھی شیخ رشید کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 13  جولائی  2019 |

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ویڈیو کی سیاست ختم ہوگئی، عمران خان ٹرمپ سے ملنے جا رہے ہیں، اللہ خیر کرے دونوں کا مزاج ایک جیسا ہے، ن لیگ کو مریم نواز نے تباہ کیا، یہ بتا دیں کہ ایون فیلڈ فلیٹ کہاں سے آئے، شریف خاندان منی ٹریل نہیں دے سکتا، نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلہ واپس ہوا تو دوسرے کیس میں سزا ہوجائے گی۔ملک میں عظیم ججزموجود ہیں جو جمہوریت کو آگے لیکر جائیں گے۔

ریلوے میں ریسکیو 1122 کا سیفٹی پروجیکٹ لائیں گے، کسی نے ریلوے کا انفرا اسٹرکچر بہتر کرنے کی کوشش نہیں کی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں بعض لوگ کہتے ہیں کام حرام ہے، ریلوے کا کوئی افسر سکھر نہیں جانا چاہتا، ولہار اسٹیشن کے قریب افسوس ناک حادثہ ہوا۔ گزشتہ کچھ عرصے میں 3 افسوسناک ٹرین حادثات ہوئے، ٹرین حادثے میں 24 ہلاکتیں ہوئیں، ایک ماہ کے اندر حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ کریں گے، ریلوے لوکوموٹو کے اندر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 136مسافر اور 55 فریٹ ٹرینیں ٹریک پر ہیں، ریلوے میں جانے والے اکثر لوگ جہاز کا کرایہ برداشت نہیں کرسکتے، ریلوے ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے، 4 ارب کے اضافی تیل کے باوجود خسارہ کم کیا، ہم نے دس بلین کا ٹارگٹ زیادہ حاصل کیاہے اور 60 لاکھ مسافروں کا اضافہ کیا ہے، 278 میں سے 178ریلوے ویگنز نیلام کر دیں گے، 10 اے سی کوچز لاہور اور کراچی میں اسٹینڈ بائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان 2 اسٹیشنوں پر 2 لاکھ مسافر آرہے ہیں، ریلوے میں 1122 کی طرز کا منصوبہ لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عقلمند دشمن بیوقوف دوست سے بہتر ہوتا ہے، کلاشنکوف کیس میں میرے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہوا،ابھی بھی ملک میں عظیم جج موجود ہیں،

اب ویڈیو کی سیاست ختم ہوچکی ہے، جج کی مبینہ ویڈیو مسلم لیگ (ن) کے گلے پڑ جائے گی، مریم نواز نے (ن) لیگ کو تباہ کردیا ہے، مریم نواز ویڈیو کیس میں پورس کی ہتھنی ثابت ہو گی، یہ سارے پھنس گئے ہیں، منی ٹریل نہیں دکھا سکتے، ناصرجنجوعہ کبھی ان کے حق میں گواہی نہیں دیں گے۔ نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلہ واپس ہوا تو دوسرے کیس میں سزا ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر بھی 2 گروپ ہیں، ایک ڈیل والا اور دوسرا جوڈو کراٹے والا،

شہباز شریف کوحمزہ عزیز ہے اور مریم کو نواز شریف عزیز ہے، چور مچائے شور کی فلم 90 دن میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گی، شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں، شہباز شریف اور میری پارٹی ایک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ٹرمپ سے ملنے جارہے ہیں، اللہ خیر کرے کیونکہ دونوں کا مزاج ایک جیسا ہے، کس حکومت کو شوق ہے کہ تاجروں کو ناراض کرے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں واحد ہوں جس نے عمران خان کو کہا کہ انہیں باہر جانے دو، عمران خان نے صاف الفاظ میں کہا نہیں ایسا نہیں ہوگا، جو آدمی پیسے دینے کیلئے تیار ہے ہم اس سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…