بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ملک بھر میں ہواوے وائے 9پرائم کے صرف دو گھنٹے میں کتنے کروڑ سے زائد سیٹس فروخت ہو گئے ، جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہواوے کا جنون HUAWEI Y9 Prime 2019کے پری آرڈر فیز سے بھی آگے جاری رہے گا۔ اپنے پیش رو کے300 فیصدپری آرڈر کو پہنچنے کے بعد مڈ رینج کلرکی فروخت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے صرف 2گھنٹوں کے اندر لوگوں نے ملک بھر میں ہواوے کی آؤٹ لیٹس سے 75,000,000/- روپے مالیت کے HUAWEI Y9 Prime 2019خریدے۔اگر یہ رجحان جاری رہا تو یقیناً یہ اسمارٹ فون ، مختصر عرصے میں مڈرینج کنگ کا خطاب حاصل کر لے گا۔HUAWEI Y9 Prime 2019کا پری آرڈرز اور پہلی سیلز نئی بلندی کو چھو رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس اسمارٹ فون نے، مسابقتی قیمت میں،اپنی اہم تصریحات کے باعث لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔پاکستان بھر میں اس کے مداح لائنوں میں موجود ہیں تاکہ مڈ رینج کلر آف دی ایئر حاصل کر سکیں۔ صارفین کا رد عمل غیر معمولی حد تک مثبت ہے اور ہواوے کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کوئی نہیں ہو سکتی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، ہواوے پاکستان کے کنٹری مینیجر،اسکاٹ ہوانگ نے کہا: ’’ HUAWEI Y9 Prime 2019کے تعارف کے ساتھ ہی ہم نے game-changing ٹیکنالوجی اور جدت میں کمپنی کی مہارت پرصارفین کے اعتماد کو یقینی بنایا تھا۔ ہمیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہے کہ پاکستان میں یہ اسمارٹ فون ، توقع کے مطابق، بہت جلدانتہائی مقبول ہو گیا ہے اور اس کی فروخت نے یہ بات ثابت کر دی ہے۔ ہواوے کے مداحوں کی جانب سے مسلسل محبت اور سپورٹ ہمیں مزید اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ ہم پاکستانی مارکیٹ میں مزید مضبوط بیس قائم کریں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اپنی مصنوعات اور خدمات بہترین قیمت پر فراہم کرتے رہیں گے۔HUAWEI Y9 Prime 2019 ایک ایسا فون ہے جو ہرقسم کے صارف کے لیے بنایا گیا ہے۔یہ تیز ہے، پاورفل ہے، اسٹائلش ہے اور جدت اور فیچرز سے بھرپور ہے جو اس سیٹ کو اس کی اپنی لیگ کا حصہ بناتے ہیں۔ ان فیچرز میں ڈسپلے کا حیرت انگیز ڈیزائن اور جدید فرنٹ کیمرا پلیسمنٹ شامل ہیں جو ٹیکنالوجی کے ہر شوقین کی نگاہ اپنی جانب مبذول کراتے ہیں۔ ان سب سے اوپر، گوگل سے تعلق رکھنے والی ایپس مثلاً گوگل پلے، گوگل میپس، جی میل، یوٹیوب وغیرہ نہایت عمدہ طریقے سے کام کرتے ہیں جن کے لیے وقفے وقفے سے گوگل اور خود ہواوے کی جانب سے اپ ڈیٹس فراہم کیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…