بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آگیا ،اب بولنگ میں اضافے کیلئے پر امید ہوں، محمد عامر

datetime 12  جولائی  2019 |

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہاہے کہ فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آگیا اب بولنگ میں اضافے کے لیے پر امید ہوں۔ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ گزشتہ 3،2 سال سے مسلسل کھیل رہا تھا، قدرے تھکاٹ کا بھی شکار رہا، فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آگیا، ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وکٹیں

مل رہی ہوں تو سپیڈ میں بہتری لانے کیلئے بھی حوصلہ بڑھتا ہے، ہر فاسٹ بولر کی کوشش ہوتی ہے کہ 90 کی رفتار سے بولنگ کروائے، فٹنس کافی بہتر ہے، پر امید ہوں کہ اپنی سپیڈ میں مزید بہتری لانے میں کامیاب ہوجائوں گا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کفایتی بولنگ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، ڈاٹ بال زیادہ کروانے میں کامیاب ہوں تو وکٹیں بھی ملتی ہیں، اسی حکمت عملی کے تحت بولنگ کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…