بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور ہی نہیں پنجاب کے صحافیوں کے دل جیت لئے، صدر ارشدانصاری اور دیگر کا خراج تحسین

datetime 11  جولائی  2019 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‎)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے لاہور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ کر دی اور جرنلسٹ کالونی کے مکینوں کے ذمہ واجب الادا ماہانہ واجبات کے تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ختم کرنے اورلاہور پریس کلب کے ارکان کیلئے ہیلتھ کارڈبھی جاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے- وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے

ارکان نے ملاقات کی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے پریس کلب کے عہدیداروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئے جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی- وزیر اعلی نے ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ اور فیز ٹو کے امور جلد ازجلد حل کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلی نے بورڈ ز آف ڈائریکٹر اور منتخب مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا- وزیر اعلی نے کہا کہ جرنلسٹ کالونی ہربنس پورہ میں کمرشل ایریا کی تعمیر، پبلک پارک کا قیام، 30 بیڈ کے ہسپتال اور سکول کے قیام کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے- وزیر اعلی نے سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام واسا کے سپرد کرنے اور بجلی کا نظام لیسکو کے سپرد کرنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی – وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ناجائز قابضین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلی نے اراضی کا پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے حق میں انتقال کرنے کیلئے کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا- لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، جنرل سیکرٹری زاہد عابد، شاہد چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کیلئے وزیر اعلی کے جذبات قابل قدر ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار لاہور ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب کے صحافیوں کیلئے امید کی روشن کرن ہیں اور انہوں نے تمام مطالبات تسلیم کر کے صحافیوں کے دل جیت لئے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے

صحافیوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تمام دوست ہمارے لئے قابل احترام ہے، مثبت صحافت کے ذریعے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے والے صحافی قابل قدر ہیں – صحافیوں سے پیار کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے- تقریب سے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے بھی خطاب کیا- اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم، سیکرٹری انفارمیشن، ڈی جی پی آر،کمشنر، ڈی سی لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، پولیس اور دیگر حکام بھی موجود تھے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…