بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

آئی ایم ایف سے قرضہ کی رقم ملنے کے باوجود ڈالر پھر بے قابو، ایک ہی دن میں بڑا اضافہ

datetime 11  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری،جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں مزید25پیسے اورقیمت فروخت میں 35پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید1.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں 25پیسے اور

قیمت فروخت میں 35پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید158.25روپے سے بڑھ کر158.50روپے اورقیمت فروخت158.65روپے سے بڑھ کر159.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 1.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158.50روپے اورقیمت فروخت158.50روپے سے بڑھ کر159.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 2.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 2.00روپے اورقیمت فروخت میں 2.50روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید176.00روپے سے بڑھ کر178.30روپے اورقیمت فروخت178.50روپے سے بڑھ کر180.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید196.00روپے سے بڑھ کر198.00روپے اورقیمت فروخت198.50روپے سے بڑھ کر201.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 35پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میں 45پیسے اورقیمت فروخت میں 35پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.90روپے سے بڑھ کر42.25روپے اورقیمت فروخت42.40روپے سے بڑھ کر42.75روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.80روپے سے بڑھ کر42.25روپے اورقیمت فروخت میں 43.40روپے سے بڑھ کر43.75روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں ستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…