بیروت (این این آئی)لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے حزب اللہ کے دو ارکان پارلیمنٹ پر پابندیوں کے نفاذ کا اعلان لبنان کے لیے نیا امریکی تحفہ اور دو طرفہ تعلقات کے باب میں ایک نیا موڑ ثابت ہوسکتا ہے، مگر ان پابندیوں سے لبنانی پارلیمانی کارروائی اور حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں الحریری نے کہا کہ امریکا
کی طرف سے حزب اللہ کے منتخب ارکان پارلیمنٹ پرپابندیاں ایک نئی پیش رفت ہے اور ہم امریکی فیصلے سے مناسب طریقے سے نمٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے زیادہ اہم بنکنگ سیکٹر کو تحفظ فراہم کرنا اور لبنانی معیشت کی بہتری ہے۔ ہم انشاء اللہ جلدہی اس بحران سے نکل جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امریکی پابندیوں کے معاملے کو زیادہ بڑھا چڑھا کرپیش نہیں کرنا چاہیے۔