اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ

datetime 10  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس310.78پوائنٹس کے اضافے سے34307.11پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ67.10فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 31ارب47کروڑ3لاکھ روپے سے زائدکااضافہ ہوا۔اور کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت89.73فیصدزائد رہا۔ گزشتہ روزفروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس33918پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیاتاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی

جانب سے فوڈز،توانائی،بینک،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی جس سے مارکیٹ میں ریکوری آئی اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای100انڈیکس 34340پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا بعد میں مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکالیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس310.78پوائنٹس کے اضافے سے34307.11پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس195.42پوائنٹس اضافے سے16169.31پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس645.29پوائنٹس اضافے سے54869پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 114.19پوائنٹس اضافے سے25109.97پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر307کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،77کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 31ارب47کروڑ3لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب20ارب43کروڑ76لاکھ روپے ہوگئی۔ منگل کو حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم عمومی طور پر مایوس کن لیکن پیر کی نسبت4کروڑ31لاکھ16ہزار شیئرز زائد رہا۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے لحاظ سیسپ ہائر فائبر کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت43.10روپے اضافے سے905.25 روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت16.83روپے اضافے سے760روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت249روپے کمی سے6750روپے اورامروز مضاربہ کے حصص کی قیمت7.39روپے کمی سے140.43روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک،ٹی آر جی پاکستان،لوٹی کیمکل،یونٹی فوڈز،میپل لیف،ورلڈ کال ٹیلی کام،اینگرو پولیمر،پاک الیکٹران،ڈیسکون آکسی چیم اور بینک الحبیب کے حصص سرفہرست رہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ،انڈیکس کی متعدد نفسیاتی حدیں بحال

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…