اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جج صاحب کی ویڈیو اصلی نکل آئی ہے،عدالت میں جرح کے دوران کیلیبری فونٹ ماہر تسلیم کرچکے ہے کہ اس وقت یہ فونٹ دستیاب تھا،ن لیگ ڈٹ گئی،دوٹوک اعلان

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب جج صاحب کی ویڈیو اصلی نکل آئی ہے اس لئے آپ نے مریم نواز کو نیب کا نوٹس بھیجا ہے،ٍمریم نواز، نواز شریف کی بیٹی ہے آپ کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے جج صاحب کی ویڈیو کا فرانزک کروا لیا ہے اور

وہ اصلی ہے اس لئے آ پ نے مریم نواز کونوٹس بھیجا ہے۔عمران صاحب پتہ تو کر لیتے اس کیس میں اسلاآباد ہائی کورٹ مریم نواز کی سزا کو معطل کر چکا ہے، مگر غلطی آپ کی نہیں خوف ہی اتنا ہے۔آپ کے نیب کا نوٹس مریم نواز کو اِس لئے جاتا ہے کیونکہ آپ مریم نواز سے ڈرتے ہیں۔مریم نواز کو نوٹس بھیج کر جج ارشد ملک کی ویڈیو کی اور جج پر عمران صاحب کے دبا ؤکی تصدیق کر دی گئی۔اسلاآباد ہائی کورٹ کے سزا معطلی فیصلہ کی موجودگی میں عمران صاحب آپ کی نیب کا نوٹس غیر قانونی ہے۔آپکے دبا ؤمیں آ کر نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی توہین کی ہے۔نیب کی عدالت میں جرح کے دوران کیلیبری فونٹ ماہر تسلیم کرچکے ہے کہ اس وقت یہ فونٹ دستیاب تھا اور وہ خود بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔آپ کا نیب آپ کو ہیلی کاپٹر کیس میں نوٹس کیوں نہیں بھیجتا،آپ کا نیب علیمہ باجی کی زکوۃ کے پیسوں سے بیرونِ ملک غیر قانونی جائیداد خریدنے جس کو وہ تسلیم کر چکی ہیں کو نوٹس کیوں نہیں بھیجتا،آپ کا نیب جہانگیر ترین کی مالی اور باورچیوں کے نام پر منی لانڈرنگ پر نوٹس کیوں نہیں بھیجتا۔عمران صاحب آپ کا نیب پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں پوری خیبرپختونخواہ کی حکومت کو نوٹس کیوں نہیں بھیجتا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…