اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشدنے اپنی ہی بنائی این جی اوز کو لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری کردی،افسوسناک انکشافات،یاسمین راشد کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی ہی بنائی این جی اوز کو لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری کردی۔نجی ٹی وی نے دستیاب دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھیلیسمیا سوسائٹی آف پاکستان اور الزائمر سوسائٹی آف پاکستان کے لیے لاکھوں روپے گرانٹ تجویز کی۔

تھیلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان کے لیے رواں مالی سال کے لئے70 لاکھ روپے کی گرانٹ رکھی گئی ہے۔تھیلسیمیا سوسائٹی آف پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں بھی 70 لاکھ روپے ملے۔ الزائمرسوسائٹی آف پاکستان کے لیے بھی 5 لاکھ روپے 2018-19 میں رکھے گئے تھے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ان سوسائٹیز کی پیٹرن انچیف ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس 70 لاکھ گرانٹ حاصل کرنے والی سوسائٹی کی وائس پریذیڈنٹ ہیں۔یہ بات بھی انتہائی قابل غور ہے کہ تھیلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان اور الزائمرزسوسائٹی آف پاکستان کے دفاتر یاسمین راشد کے ذاتی کلینک کے پتے پر رجسٹرڈ ہیں۔ دونوں این جی اوز کے دفاتر شادمان لاہور میں جیل روڈ پر واقع یاسمین راشد کے کلینک کے اندر ہی قائم ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے موقف میں کہاہے کہ سوسائیٹیز کے دفاتر وزارت ملنے سے پہلے ہی انکے کلینک کے پتہ پر رجسٹرڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور حکومت میں بھی تھیلیمسیا سوسائٹی کو گرانٹ ملتی رہی ہے۔ وزارت ملنے کے بعد انکا عملی طور پر دونوں این جی اوز کے کاموں میں عمل دخل نہیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…