اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

مریم نواز کی جانب سے جاری کی جانیوالی جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو،ماہرین نے ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد حیرت انگیز رپورٹ دے دی

datetime 8  جولائی  2019 |

لاہور (آن لائن) (ن) لیگ کی جانب سے جاری ویڈیو کا ابتدائی جائزہ لینے والے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے جاری کی جانیوالی مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک کے پاس ریفرنسز ٹرانسفر ہونے سے پہلے کی ہے۔ بتایا گیا ہے ماہرین نے ابتدائی طور پر مسلم لیگ کی جانب سے جاری کی جانیوالی کا جائزہ لیا ہے اور وہابتدائی طور پر اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک کے پاس نوازشریف ریفرنس ٹرانسفر ہونے سے پہلے کی ہے کیونکہ اگست میں گرمیاں تھیں۔

نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کیس کا فیصلہ سخت سردیوں میں 24 دسمبر کو سنایا گیا مگر مبینہ ویڈیو میں کسی بھی شخص نے سویٹر جرسی یا کمبل نہیں اوڑھ رکھا۔ ٹیبل پر چائے یا کافی کے مگ کی بجائیجوس کے ڈبے کی موجودگی نے مبینہ ویڈیو کو موسم گرما کی ثابت کر دیا۔ مصدقہ اعدادو شمار کے مطابق 6 جولائی 2018 کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں گناہ گار ٹھہراتے ہوئے سزا سنائی تھی۔ 9 جولائی 2018 کو نواز شریف کے وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ جج محمد بشیر ایون فیلڈ میں نوازشریف کو سزا سنا چکے ہیں اس لیے احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کو دیگر دو ریفرنسز کی مذید سماعت سے روجا جائے اور ان باقی 2 ریفرنسز کوجج محمد بشیر کی عدالت سے ٹرانسفر کیا جائے۔ 16 جولائی 2018 کو نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اس حوالے سے اسلام آباد، ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی اور اس ہی دن جج محمد بشیر نے 2 کیسوں سے اپنے آپ کو علیحدہ کرلیا۔ 8 اگست 2018 کو فلیگ شپ ریفرنس العزیزیہ ریفرنس پر جج ارشد ملک کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیاگیا۔ ماہرین نے اعدادوشمار اور ویڈیو کا بغور جائزہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک کے پاس ریفرنس ٹرانسفر ہونے سے پہلے کی ہے۔ سب سے اہم بات یہ کہ

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے خود ناصر بٹ سے تعلقات کا اعتراف کیا مگر انہوں نے کہیں بھی کیس سے متعلق بات نہ کی,اور نہ ہی ویڈیو میں کسی ایسی بات کی نشاندہی ہوتی ہے جس سے ظاہر ہو کہ یہ بات چیت نوازشریف کا مقدمہ جج محمد بشیر کی عدالت سے ٹرانسفر ہونے سے بعد کی ہے۔ ماہرین ویڈیو کے حقیقی ہونے کا.جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ آیا اس.ویڈیو میں کوئی ایڈیٹنگ تونہیں کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…