ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے اربوں ڈالرز ملنے کی خبریں بے اثر،معمولی کمی کے بعدروپے کے مقابلے میں ڈالر کی پھر اونچی اُڑان،مزید مہنگا ہوگیا

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری،پیرکو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں 88یسے اور قیمت فروخت میں 78پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں 88یسے اور قیمت فروخت میں 78پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.50روپے سے بڑھ کر157.88روپے اورقیمت فروخت157.00روپے سے بڑھ کر157.78روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.00روپے سے بڑھ کر156.50روپے اورقیمت فروخت157.00روپے سے بڑھ کر157.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں 50پیسے کااضافہ اور فروخت میں استحکام جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید میں بھی50پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید174.50روپے سے بڑھ کر175.00روپے اورقیمت فروخت178.00روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید194.50روپے سے بڑھ کر195.00روپے اورقیمت فروخت198.00روپے پرمستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت  اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے اورقیمت فروخت41.90روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت43.00روپے سے گھٹ کر42.90روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں ستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…