اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جبر وبلیک میلنگ کا شکار ہو کر اپنے ضمیر کے خلاف فیصلہ دینے والے جج صاحب میں سمجھ سکتی ہوں فیصلے کی طرح تیارہ شدہ پریس ریلیز پر آپ نے مجبوری میں دستخط کئے ہونگے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان
میں مریم نواز نے کہاکہ جبر و بلیک میلنگ کا شکار ہو کر اپنے ضمیر کے خلاف فیصلہ دینے والے جج صاحب! میں سمجھ سکتی ہوں کہ فیصلے کی طرح تیار شدہ پریس ریلیز پر آپ نے مجبوری میں دستخط کیے ہوں گے، تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نہ کر کے تصدیق کر دی۔



















































