جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کیلیفورنیا میں 20 سال کا سب سے طاقتور زلزلہ

datetime 5  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (این این آئی)امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں رجکریسٹ شہر کے قریب 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہر زلزلہ شناسی لوسی جونز کا کہنا تھا کہ جنوبی کیلی فورنیا میں آنے والا زلزلہ 20 سالہ تاریخ کا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 16 اکتوبر 1999 میں 7.1 شدت کا زلزلہ علاقے میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 6.4 شدت کے زلزلے کا مرکز رجکریسٹ ٹاؤن کے نزدیک صحرائے موجاو تھا۔انہوں نے بتایا

کہ زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے اور مزید آفٹر شاکس کی امید ہے، جن کی شدت 5 بھی ہوسکتی ہے۔زلزلے سے زخمیوں کے حوالے سے اطلاعات تاحال موصول نہیں ہو سکیں تاہم اب تک رجکریسٹ شہر میں ایک گھر نظر آتش ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔جنوبی کیلی فورنیا کے حکام کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں کو 24 طبی و آتشزدگی کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم زخمیوں کا فی الوقت اندازہ نہیں۔فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے علاقے میں ریسکیو اور سرچ ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…