پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

احسن اقبال کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، نیب اہلکار احسن اقبال سے سوالات پوچھتے رہے اور احسن اقبال جواب میں کیا کہتے رہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احسن اقبال کی نیب میں پیشی کی اندرونی کہانی ایک نجی ٹی وی چینل سامنے لے آیا، ذرائع کے مطابق احسن اقبال نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، نیب کی جانب سے احسن اقبال کو سوال نامہ دیا گیا تھا جس کے جواب وہ تسلی بخش نہیں دے پائے، ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تفتیشی عمل کا سامنا کیا

لیکن تفتیشی افسر کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا انہوں نے کوئی ٹھیک جواب نہیں دیا، تفتیشی افسر نے ان سے پوچھا کہ آپ تین کروڑ کا منصوبہ تین ارب تک کیسے لے گئے لیکن اس کا جواب انہوں نے نہیں دیا بلکہ آگے اپنے ترقیاتی کام گنوانے شروع کر دیے اور ساتھ ہی یہ کہا کہ جو ملک کی ترقی کا سوچتا ہے اس کو آپ مجرم بنا دیتے ہیں، پھر نیب کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے اتنا بڑا پراجیکٹ اپنے ہی حلقے میں کیوں کیا باقی ملک کے دیگر حصوں اور دیگر شہروں میں کیوں نہیں کیا، اس بات کا بھی انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے احسن اقبال سے جتنے سوال کیے انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا، یہی کہتے رہے ہم نے یہ یہ کام کیے یہ منصوبے بنائے اور ہمیں سیاسی نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب نے احسن اقبال کو دس دن کا ٹائم دیا ہے کہ جو سوال نامہ دیا گیا ہے اس کا تحریری جواب دیں۔ احسن اقبال کی جانب سے دیے گئے سوالات کے جواب پر نیب بالکل مطمئن نہیں ہے اس لیے انہیں دس دن کا مزید وقت دیا گیا ہے۔   احسن اقبال نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، نیب کی جانب سے احسن اقبال کو سوال نامہ دیا گیا تھا جس کے جواب وہ تسلی بخش نہیں دے پائے، ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تفتیشی عمل کا سامنا کیا لیکن تفتیشی افسر کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا انہوں نے کوئی ٹھیک جواب نہیں دیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…