منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں شدت،ملک بھر میں چمڑا فیکٹریوں کے مالکان نے بھی کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا 

datetime 4  جولائی  2019 |

کراچی(این این آئی) ملک بھر میں چمڑا فیکٹریوں کے مالکان نے بھی کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ5جولائی سے تمام فیکٹریاں کھالوں کی خریداری بند کردینگی۔چیئرمین ٹینرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی800سے زائد چمڑہ فیکٹریوں میں تالے لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ چمڑہ فیکٹریاں جمعہ5جولائی سے کھالوں کی خریداری بند کردیں گی اور عید قرباں سے حاصل ہونے والی کھالیں بھی نہیں خریدسکیں گے، جس کے باعث اربوں روپے کی کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

چیئرمین ٹینرز ایسوسی ایشن آغا سیدین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  زیروریٹ کی سہولت ختم ہونے کے بعد سرمایہ حکومت کے پاس نہیں پھنساسکتے،  بجٹ میں چمڑا سازی کے کیمکلز پر بھی اضافی ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چمڑا فیکٹریاں 5جولائی سے کھالوں کی خریداری بند کردیں گی، ملک بھر کی800سے زائد چمڑا فیکٹریوں میں تالے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔آغا سیدین نے کہا کہ عید قرباں سے حاصل ہونے والی کھالیں بھی نہیں خریدسکیں گے جس سے  اربوں روپے کی کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…