منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

ترکی کا پاکستان، عراق، ایران ملٹی لیٹرل کانفرنس کا اعلان، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی سپورٹ کیلئے کھل کر میدان میں آگیا

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو سپورٹ کریں گے۔ جمعرات کو یہاں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترکی اور پاکستان کے مابین نا صرف دو طرفہ تعلقات ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے اعلی حکام کے آپس میں رابطے ہوتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ

معاشی طور پر بد قسمتی سے دونوں ممالک کے حالات اتنے اچھے نہیں ہیں،ٹریڈ نمبر اچھے نہیں ہیں لیکن ہم اچھا کر سکتے ہیں معاشی صورتحال کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترکش سرمایہ کاری اور کئی منصوبے پاکستان میں جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو اور البیراک کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حیات کے نام سے بچوں کیلئے سینیٹیشن پراڈکٹ کا با قائدہ آغاز فیصل آباد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بھی ترکی پاکستان میں کام کر رہا ہے،پاکستان اور ترکی سٹریٹجک ایکنامک فریم ورک پر کام کر رہے ہیں،ٹورزم اینڈ انڈسٹیریلائزیشن میں بھی پاکستان کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مس ہاؤسنگ پروگرام میں ترکی کا کافی تجربہ ہے جس کو عمران خان فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترکی کے صدر طیب اردوان کا دورہ پاکستان مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوا،انہوں نے کہاکہ کوشش جاری ہے کہ جلد ترکش صدر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ترکی کی ایویشن انڈسٹری دنیا میں مشہور ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھی اس سیکٹر میں کافی ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب بھی اس سیکٹر میں ضرورت پڑی ہم مدد کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان بہت کوشش کر رہا ہے اس سلسلے میں پاکستان کافی سخت اقدامات اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی گری لسٹ سے پاکستان کو نکالنے کیلئے مدد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی لسٹ سے نکل جائے۔انہوں نے کہاکہ ترکی کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی پاکستان منتقلی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ قیدی ممنوعہ طریقے سے ترکی گئے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ترکی میں کئی ممالک سے ممنوعہ طریقے سے لوگ داخل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے کچھ دنوں میں ترکی میں ملٹی لیٹرل کانفرنس ہوگی،اس کانفرنس میں ترکی، پاکستان، عراق، ایران کے ممالک حصہ لیں گے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…