جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز پریشان، بڑی تعداد نے ”بیرون ملک“جانے کا پروگرام بنا لیا

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن میں ہونے والی گروہ بندی کے پیش نظر ارکان اسمبلی اور دیگر عہدیداروں نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جبکہ کئی ارکان اسمبلی اور سینیٹرز نے بیرون ملک جانے کا پروگرام بنا لیا تا کہ موجودہ حالات میں پارٹی گروپنگ اور گرفتاریوں سے بچا جا سکے۔ اس میں اہم کردار مریم نواز اور شہباز شریف کے مابین بیانیے کا فرق بھی ہے جس نے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کو کافی حد تک کنفیوڑن کا شکار کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی ایک طرف کشمکش کا شکار ہیں کہ وہ کس طرف جائیں، کس کو خوش رکھیں اور کس سے دور ہوں۔ کئی ارکان اسمبلی تو حال ہی میں ہونے والی گرفتاریوں سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے موجودہ صورتحال میں خاص طور پر رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بعد کچھ عرصہ کے لیے بیرون ملک جانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی صدر شہباز شریف کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں بھی مریم نواز کو ایڈوائزری کمیٹی کا ممبر نہ ہونے کے باجود بھی آنے کا کہا گیا تھا لیکن مریم نواز نہیں آئیں جس سے مزید چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔چچا بھتیجی کے اس آپسی تناؤ نے پارٹی رہنماؤں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ مریم نواز چاہتی تھیں کہ رانا ثنا اللہ کے معاملے پر حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی مہم کی کال دی جائے اور سخت ترین احتجاج کر کے اپنی پاور بھی شو کی جائے اور حکومت کو مزید ٹف ٹائم دیا جائے لیکن پارٹی صدر شہباز شریف اور ان کے قریبی رفقا جارحانہ احتجا ج کے موڈ میں نہیں تھے۔ مسلم لیگ ن میں ہونے والی گروہ بندی کے پیش نظر ارکان اسمبلی اور دیگر عہدیداروں نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جبکہ کئی ارکان اسمبلی اور سینیٹرز نے بیرون ملک جانے کا پروگرام بنا لیا تا کہ موجودہ حالات میں پارٹی گروپنگ اور گرفتاریوں سے بچا جا سکے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…