ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

کالعدم جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید پر دہشت گردی کے مقدمات درج،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 3  جولائی  2019 |

لاہور(این این آئی) کا نٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ کالعدم جماعت الدعو کے حافظ سعید اور دیگر رہنما ں کے خلاف لاہور، ملتان اور گوجرانوالہ میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لئے ٹرسٹ، غیرمنافع بخش تنظیموں بشمول الانفال ٹرسٹ اور دعو الارشادٹرسٹ اور معاذ بن جبل ٹرسٹ وغیرہ کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے پرمقدمات درج کئے گئے-ترجمان نے کہا کہ ان تنظیموں جن میں جماعت الدعو اور لشکر طیبہ شامل ہیں کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کے نفاذ کے حوالے سے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئیں۔

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت یکم جنوری 2019کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں ہدیات جاری کی گئیں تھیں۔ترجمان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یکم اوردو جولائی کوکا نٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جماعت الدعو، لشکر طیبہ اور فلاح انسانیت فا نڈیشن کی لیڈر شپ کے خلاف دہشت گردی کے لئے ان اداروں سے ٹرسٹ اور غیر منافع بخش تنظیموں بشمول دعو الارشادٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ، الحمد ٹرسٹ اور المدینہ فا نڈیشن ٹرسٹ کے ذریعے حاصل ہونے والی مالی معاونت سے جائیدادیں بنانے کے حوالے سے 23کیس درج کئے تھے-ترجمان نے کہا کہ جماعت الدعو اور لشکر طیبہ کے مختلف رہنما ؤں بشمول حافظ محمد سعید، عبدالرحمان مکی، ملک ظفر اقبال، امیر حمزہ، محمد یحیٰ عزیز، محمد نعیم شیخ، محسن بلال، عبدالرقیب، ڈاکٹر احمد دا د، ڈاکٹر محمد ایوب، عبداللہ عبید، محمد علی، عبدالغفار و دیگر کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے -اسی طرح لشکرطیبہ، جماعت الاعو اور فلاح انسانیت فا نڈیشن کے اثاثہ جات اور ٹرسٹ کے ذریعے دہشت گردی کی مالی معاونت کے سلسلے میں فنڈز اکٹھے کرنے کے معاملات کے بارے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز بھی کیا گیا تھا – انہوں نے یہ اثاثہ جات دہشت گردی کی مالی معاونت کی مد میں حاصل ہونے والے پیسے سے بنائے اور اسی پیسے کو دوبارہ استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کی معالی معاونت کے لئے مزیدفنڈز اکٹھے کئے-اس طرح انہوں نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ جیسے متعدد جرائم کا ارتکاب کیا-ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کورٹ میں ان جرائم کے لئے مقدمات چلائے جائیں گے – ترجمان نے کہا کہ مندرجہ بالا تنظیموں اور غیرمنافع بخش اداروں کے اثاثہ جات کو حکومت پہلے ہی اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باعث تحویل میں لے چکی ہے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…