ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،میں سرمایہ کاری مالیت میں 95ارب54کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،انڈیکس کی متعدد نفسیاتی حدیں بحال

datetime 3  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی34400،34500،34600،34700اور34800کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 95ارب54کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت43.04فیصدزائدجبکہ71.77فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں،

مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کیمیکلز،توانائی،فوڈز،بینکنک،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 34937پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس589.44پوائنٹس اضافے سے34896.55پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کو مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے239کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،81کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 95ارب54کروڑ13لاکھ45ہزار372روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب15ارب97کروڑ89لاکھ69ہزار107روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر13کروڑ4لاکھ29ہزار940شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت3کروڑ92لاکھ67ہزار810شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرزکمپنی کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت17.67روپے اضافے سے1208.47روپے اور

الغازی ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت14.50روپے اضافے سے330.50روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت39.35روپے کمی سے1400.00روپے اورمحمودٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت10.97روپے کمی سے391.47روپے ہوگئی۔بدھ کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 1کروڑ16لاکھ90ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت68پیسے اضافے

سے17.18روپے اورٹی آرجی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں 79لاکھ62ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت52پیسے اضافے سے17.87روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس341.75پوائنٹس اضافے سے16511.06پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1181.95پوائنٹس اضافے سے56051.05پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس305.84پوائنٹس اضافے سے25415.81پوائنٹس پربندہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…