جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتاری کی تیاریاں مکمل

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کی جانب سے کرپشن کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ رواں ماہ کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت بڑی شخصیات کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ جس میں حکومتی اور اپوزیشن شخصیات شامل ہیں ۔نیب ذرائع کے مطابق جولائی میں جعلی اکائونٹس ،

مالم جبہ کیس اور ایل این جی کیسوں میں اہم پیشرفت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ جبکہ جعلی اکائونٹس کیس میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے نیب نے بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری رکھیں ہوئی ہیں اور متعدد ریفرنسز بھی دائر کیے جا چکے ہیں ۔ دوسری جانب نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں سینئر رہنما (ن) لیگ احسن اقبال کو طلب کرلیا ہے۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر نیب راولپنڈی نے (ن) لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کو طلب کیا ہے۔ نیب نوٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نیب پنڈی کےدفتر میں پیش ہوں۔ حلقے میں اربوں روپے کا اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا ،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نارووال میں سپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…