شاہ سلمان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ،فلسطینی مہاجرین کے حقِ واپسی کی حمایت

3  جولائی  2019

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے فلسطینی مہاجرین کے حقِ واپسی کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مادرِ وطن میں واپسی کے حق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارتی کونسل کا اجلاس جدہ میں واقع سلامہ محل میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت ہوا۔اس میں سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی نصب العین کی سیاسی اور

سفارتی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔بیان کے مطابق وزارتی کونسل نے اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لیے ورک ایجنسی (اْنروا) کی گذشتہ ہفتے نیویارک میں منعقدہ سالانہ کانفرنس میں کیے گئے وعدوں کا جائزہ لیا گیا۔وزارتی کونسل نے کہا کہ فلسطینیوں اور ان کے لواحقین کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا حق کسی شک وشبہ سے بالاتر ہے اور یہ وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوجاتا کیونکہ اس انسانی ، اخلاقی ، قانونی اور سیاسی حق کی بین الاقوامی قراردادوں میں ضمانت دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…