اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

صرف 2 دن میں پاکستان کے قرضوں میں 6 کھرب روپے کی کمی،روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت  6 روپے تک گر گئی

datetime 2  جولائی  2019 |

لاہور(آ ن لائن)2 روز  میں پاکستان کے قرضوں میں 6 کھرب روپے کی کمی ہوگئی، رواں ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی واقع ہوئی جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر پاکستان کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 165 روپے کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا تھا۔ تاہم رواں ہفتے کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی اور منگل کو کاروباری روز کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی ہوگئی۔ منگل کو انٹربینک میں ڈالر کی قمیت 2 روپے کمی کے بعد 158 روپے 6 پیسے ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 6 روپے سستا ہوچکا ہے۔ جبکہ وپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 2 روپے 75 پیسے کمی کے بعد 159 روپے تک پہنچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مالی سال 19-2018 کے اختتام پر تمام بڑی ادائیگیاں ہوچکی ہیں اسی لیے ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے ہونے والی کمی کے باعث پاکستان کی بیرونی قرضوں میں بھی کھرب روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹاک مارکیٹ میں 310 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 310.78 پوائنٹس بڑھ گیا۔ مارکیٹ میں ایک موقع پر ٹریڈنگ 34340 کی سطح پر پہنچی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 34307.11 پر بند ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…