بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

جولائی کا مہینہ سیاستدانوں پر بھاری،5جولائی 1977ء کو ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کو ہٹا دیا تھا،نواز شریف  بھی جولائی میں مستعفی ہوئے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جولائی  2019 |

جہانیاں (این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ جولائی سیاسی ودیگر اہم قومی واقعات کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔5جولائی 1977ء کو ضیاء الحق نے پیپلز پارٹی کی منتخب حکومت بدطرف کرکے ذوالفقار علی بھٹو کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف  18جولائی 1993ء کو وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد معین قریشی کونگران وزیر اعظم مقرر کیا گیا

جبکہ 28جولائی 2017ء کو سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کونااہل قرار دے دیا اور انہیں مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے ہیرو برہان وانی 8جولائی2016ء کو شہید کر دیے گئے جبکہ ملک کی معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کا انتقال بھی اسی سال اسی دن یعنی8جولائی2016ء کو ہوا۔26جولائی1999ء کو کارگل جنگ کا خاتمہ ہوا جبکہ لال مسجد اسلام آباد کا واقعہ بھی ماہ جولائی میں پیش آیا دس جولائی2007ء کو لال مسجد آپریشن میں سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں ہی نجی فضائی کمپنی کاائیر بلیو کا جہاز 28جولائی 2010ء کو گر کر تباہ ہو گیا جس میں عملہ سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ملک کے معروف شاعر احمد ندیم قاسمی دس جولائی 2006ء کو وفات پا گئے جبکہ بغاوت کیس میں پابند سلاسل مخدوم جاوید ہاشمی کو سپریم کورٹ کے حکم پر ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی 27جولائی 2007ء کو ملی۔سابق وزیر اعظم بھٹو اور آنجہانی اندرا گاندھی کے مابین مشہور زمانہ شملہ معاہدہ 1972ء ماہ جولائی کی2تاریخ کوہوا جس میں نوے ہزار پاکستانی قیدیوں کو رہائی ملی۔مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی وفات1967ء کو ماہ جولائی میں ہوئی۔میجر طفیل شہید (نشان حیدر) کی ولادت۔کیپٹن کرنل شیر خان (نشان حیدر) اور کیپٹن سرور (نشان حیدر) کی شہادت ماہ جولائی میں،

جبکہ معروف پاکستانی لوگ گلوکار عالم لوہار،معروف شاعر ساغر صدیقی،الن فقیر،،ٹی وی اداکار حسام قاضی،معروف مزاحیہ اداکار البیلا،معروف ادیب قدرت اللہ شہاب،کی وفات بھی ماہ جولائی میں ہوئی۔یکم جولائی 1948ء کو کراچی میں اسٹیٹ بینک کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا۔یکم جولائی1980ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکو ضلع کا درجہ دیا گیا جبکہ کراچی کو صوبہ سندھ میں شامل کر دیا گیا۔یکم جولائی1973ء کوپاکستان میں شناختی کارڈ کا اجراء ہوا۔

رپورٹ کے مطابق یکم جولائی1653ء کو خطوط کی ترسیل کیلئے دنیا میں پہلا لیٹر بکس پیرس میں نصب کیا گیا۔یکم جولائی1847ء کو امریکہ میں ڈاک کا پہلا ٹکٹ جاری کیا گیا۔یکم جولائی1970ء کو ون یونٹ کا خاتمہ کرکے صوبہ بلوچستان کا قیام عمل میں لایا گیا۔یکم جولائی1961ء کوکراچی کوصوبہ مغربی پاکستان میں ضم کر دیا گیا۔یکم جولائی 1961ء لندن کی شہزادی لیڈی ڈیانا کا یوم پیدائش ہے۔یکم جولائی1852ء کوپاکستان کے صوبہ سندھ میں ڈاک کے نظام کا آغاز ہوا جبکہ یکم جولائی1879ء کوبرصغیر میں پہلا پوسٹ کارڈ جاری ہوا۔یکم جولائی کو جنرل یحییٰ نے ون یونٹ کا خاتمہ کر دیا۔یکم جولائی1997ء کو ہانگ کانگ دوبارہ چین کا حصہ بنا دیا گیا۔یکم جولائی1966ء کو ٹیلی ویژن کی رنگین نشریات کا آغاز ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…