بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں،غیر فطری اتحاد جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا، عثمان بزدار کا دعویٰ

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں اور اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کرنے والی اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے

اور اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر طرز عمل غیر جمہوری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کئی برس سے حکمران رہنے والوں نے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظرانداز کیا۔ مایوسی پھیلانے والے سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اور سڑکیں، پل اور عمارتیں ان کی ترجیحات تھیں جبکہ ہماری حکومت نے انسانی ترقی پر فوکس کیا ہے اور ذاتی نمود و نمائش کے منصوبوں کی بجائے انسانی ترقی کو اپنا محور بنایا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماہر شماریات پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی شماریات کے شعبہ میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر منیر احمد کی شعبہ شماریات کیلئے گراں قدر خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔  سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں اور اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کرنے والی اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے اور اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…