منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسفندیار ولی خان کی کابل میں بم دھماکے کی مذمت، افغان عوام سے اظہار یکجہتی،بڑا اعلان کردیا

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کابل میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ کابل میں ہونے والی دہشت گردی اپنی نوعیت کی بدترین کارروائی تھی اور م کی اس گھڑی میں ہم افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں، انہوں نے لواحقین کے ساتھ یکجہتی

کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ اور مربوط کاروائی کرنی چاہئے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد، ہر شکل میں قابل مذمت ہے اور اس کامقصد بظاہر افغانستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، قومی آشتی اور امن و صلح کیلئے گفتگو ہی بہترین ذریعہ ہے،اسفندیار ولی خان نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…