اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن نے ”لوٹا‘بننے والے ارکان کے گھروں کا گھیراؤ کرنے سمیت دھماکہ خیز اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لوٹا بننے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کرنے والے کارکنوں کی قیادت خود کروں گا۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر ثناء اللہ نے ارکان اسمبلی کو وزیر اعظم سے ملاقات پر اپنے بیان میں کہا کہ 4 سے 5 لیگی ارکان کی ملاقات کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا تاہم 15 ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

میڈیا پر چلنے والے بیشتر نام آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل نیازی تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر آخری روز (ن) لیگ میں شامل ہوئے تھے، اشرف انصاری کو (ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ دے کر واپس لیا اور پھر دے دیا۔ جمیل شرقپوری بھی الیکشن سے چند روز قبل تحریک انصاف سے (ن) لیگ میں آئے تھے۔ غیاث الدین ماضی میں بھی سیاسی وابستگیاں تبدیل کرتے رہے ہیں،خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا بھی حالات کے مطابق سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ نے ارکان اسمبلی کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی لیگی رکن پی ٹی آئی حکومت کی ڈوبتی کشتی میں سوار نہیں ہوگا، کسی بھی صورت پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کو پامال نہیں ہونے دوں گا، کسی لیگی ایم پی اے نے استعفی دیئے بغیر لوٹا بننے کی کوشش تو حلقے کے عوام اس کے گھر کا گھیراؤ کریں گے، لوٹا بننے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کرنے والے کارکنوں کی قیادت خود کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…