اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی ملک قاسم ہنجرا نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتوں کی تصدیق کردی،وزیراعظم سے ملاقات کے بارے میں حیرت انگیز ردعمل

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رکن قومی اسمبلی ریاض پیرزادہ نے اپنی جماعت چھوڑنے کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا ہے جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی اشرف انصاری، قاسم ہنجرا اور عطاالرحمان نے بھی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی تردید کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی ریاض حسین پیرزادہ نے نواز لیگ چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ہی ان کے لیڈر ہیں، مشکل وقت میں انہیں کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔ ادھر مسلم لیگ ن کے تین ارکان

پنجاب اسمبلی اشرف انصاری، ملک قاسم ہنجرا اور عطاالرحمان نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تردید کر دی ہے۔ اشرف انصاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ نواز لیگ میں ہیں اور رہیں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کے بڑے بھائی یونس انصاری کی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونس انصاری ن لیگ میں نہیں تھے، انہوں نے جیپ کے نشان پر الیکشن لڑا تھا۔ملک قاسم ہنجرا نے کہا کہ وزیراعظم سے نہیں ملا تاہم وزیر اعلی پنجاب سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ایم پی اے عطاالرحمان کا کہنا ہے کہ وہ نواز لیگ میں خوش ہیں، پھر وزیراعظم سے کیوں ملیں گے؟رانا ثناء اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت افواہیں پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین چار نام سامنے ا?ئے ہیں، ہم ان ضمیر فروشوں کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔ادھر یونس انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ میری قیادت میں 15 ایم پی اے اور پانچ لیگی ایم این اے وزیراعظم سے ملے تاہم میرے بڑے بھائی اشرف انصاری وزیراعظم سے ملاقات میں شریک نہیں تھے۔ یونس انصاری نے دعویٰ کیا کہ فاورڈ بلاک کا باضابطہ اعلان مناسب وقت پر ہوگا، ابھی تمام حکمت عملی نہیں بتا سکتے۔ مسلم لیگ ن کے بڑی تعداد میں ارکان رابطے میں ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کی خام خیالی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہوگی۔ مسلم لیگ ن میں صرف نواز شریف کا بیانیہ ہے، عوام لوٹوں کو پسند نہیں کرتے، پارٹیاں چھوڑنے والوں کو عوام نے الیکشن میں مسترد کر دیا تھا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…