کابل(آن لائن) افغانستان میں ایک فوجی چوکی پر طالبان کے تباہ کن حملے کے نتیجے میں 24 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ بغلان کے ضلع ناہرائن میں اچانک طالبان کے ایک گروپ نے فوجی چوکی پر دھاوا بول دیا اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی جھڑپوں میں 24 سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ جھڑپوں میں کسی جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔