ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

تیونسی صدر باجی القائد السبسی کی حالت تشویش ناک ، فوجی ہسپتال داخل

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیونس سٹی(این این آئی)تیونسی صدر باجی القائد السبسی کی صحت اچانک بگڑ گئی ہے اور انھیں تشویش ناک حال میں دارالحکومت میں واقع ایک فوجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ان کے ایک مشیر نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ 92سالہ صدر کی حالت بہت تشویش ناک ہے لیکن وہ زندہ ہیں۔فوری طور پر ان کی صحت کے بارے میں مزید کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ۔صدر السبسی کو گذشتہ ہفتے بھی

ہسپتال داخل کیا گیا تھا لیکن تب ایوان صدر نے بتایا تھا کہ انھیں معمول کے علاج کے لیے لے جایا گیا ۔تیونسی وزیراعظم یوسف شاہد نے فوجی اسپتال میں صدر باجی قائد السبسی کی تیمار داری کی ہے اور اس کے بعد اپنے فیس بْک صفحے پر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔انھوں نے لکھا کہ میں تیونسیوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جمہوریہ کے صدر کی صحت کا ہر طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے۔ میں ہرکسی پر زور دیتا ہوں کہ وہ جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے تیونسیوں کے درمیان الجھاؤ پیدا ہوگا۔باجی القائد السبسی تیونس میں سابق مطلق العنان صدر زین العابدین بن علی کی حکومت کے جنوری 2011ء میں عوامی انقلاب کے نتیجے میں خاتمے کے بعد سے اہم کردار رہے ہیں۔ انھیں بن علی کی معزولی اور ملک سے فرار کے بعد عبوری دور کے لیے وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔اس کے تین سال کے بعد وہ ملک کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔وہ 2011ء میں عرب بہاریہ انقلاب سے قبل بھی تیونس کی ایک معروف شخصیت رہے ہیں۔وہ تیونس کی آزادی کے بعد ملک کے بانی صدر حبیب بو رقیبہ کے دورِ حکومت میں وزیر خارجہ رہے تھے اور بن علی کے دورِ حکومت میں وہ پارلیمان کے اسپیکر رہے تھے۔انھو ں نے گذشتہ سال جون میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ 2019ء میں ہونے والی صدارتی انتخابات میں دوسری مدت کے لیے امیدوار نہیں ہوں گے حالانکہ ان کی جماعت انھیں دوبارہ امیدوار بنانے کے حق میں ہے اور ابھی تک اس نے اپنے کسی صدارتی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…