بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

پہلے کالا دھن رکھنے والوں کا حساب لیا جائے،معروف اداکارہ نے خفیہ اثاثے ظاہر کرنے سے انکار کر دیا

datetime 28  جون‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) لالی وڈ اداکارہ میرا نے ایمنسٹی اسکیم میں اپنے خفیہ اثاثے ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی اسکیم میں اپنے خفیہ اثاثے ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے شوبز میں کالا دھن رکھنے والوں کا حساب لیا جائے جس کے بعد میں بھی اپنے اثاثے ظاہر کر دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کیا شوبز میں اتنی زیادہ آمدنی ہے کہ لوگ راتوں رات امیر بن جاتے ہیں؟ میں نے انڈسٹری کو کئی سال دئے ہیں اور طویل محنت کے بعد میں یہاں تک پہنچی ہوں۔

اس کے باوجود سب سے پہلے سوال مجھ سے کیا جاتا ہے۔ ملک میں کوئی بھی بات ہو جائے، کوئی بھی مسئلہ ہو، سب سے پہلے سوال میرا سے کیا جاتا ہے۔ کیا باقی سب لوگ دودھ کے دْھلے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائی جس کے ذریعے شہری اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات کو ڈکلئیرکر کے ٹیکس ادا کرنے کے بعد اپنے تمام اثاثوں کو قانونی حیثیت دے سکتے ہیں۔ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اندرون ملک اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کرنے والے صرف پانچ فیصد ٹیکس دے کے تمام دولت کو قانونی بنا سکتے ہیں۔ یہ شرح ٹیکس کی موجودہ شرح سے 86 فیصد تک کم ہے جبکہ اس وقت، ٹیکس کی موجودہ شرح 7 سے 35 فیصد تک ہے۔ حکومت نے اثاثہ جات ڈکلئیر کرنے کی آخری تاریخ 30 جون رکھی ہے جس کے بعد غیرقانونی اثاثہ جات رکھنے والوں کے خلاف کارروائی شروع ہو جائے گی۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم سے خطاب میں ہدایت کی تھی کہ جلد ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اْٹھائیں ورنہ مشکل ہوگی۔انہوں نے کہا تھا کہ قوم ٹیکس چوری روکنے میں حکومت کا ساتھ دے، قوم کی مدد سے اگلے سال ساڑھے 5 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرنا ہے، اگر ہم تہیہ کرلیں توہر سال 8 ہزار ارب اکٹھا کرسکتے ہیں۔ جس سے تمام مشکلات حل ہوجائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…