پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

مئیراستنبول کاانتخاب، صدر ایردوآن کے امیدوار بن علی یلدرم شکست سے دوچار

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (این این آئی)ترکی کی حکمراں انصاف اور ترقی پارٹی ( آق) کے امیدوار سابق وزیراعظم بن علی یلدرم کو استنبول کے مئیر کے دوبارہ انتخاب میں حزب اختلاف کے امیدوار کے مقابلے میں ایک مرتبہ پھر ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا ہے اور انھوں نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے سب سے بڑے شہر میں مئیر کے انتخاب کے لیے اتوار کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ 95 فی صد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی اور حزب اختلاف کے امیدوار اکرم امام اوغلو کو 53.59 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔ بن علی یلدرم نے 45.4 فی صد ووٹ حاصل کیے تھے۔انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ اب تک کے نتائج کے مطابق میرے مدمقابل اکرم امام اوغلو دوڑ میں آگے ہیں ۔ میں انھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔واضح رہے کہ اکرم امام اوغلو ترکی کی حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت عوامی جمہوری پارٹی ( سی ایچ پی) کے امیدوار ہیں۔وہ مارچ میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں بھی استنبول کے مئیر کا انتخاب جیت گئے تھے ۔انھوں نے صدر رجب طیب ایردوآن کے نامزد امیدوار سابق وزیراعظم بن علی یلدرم کو شکست سے دوچار کیا تھا لیکن انتخابی بے ضابطگیوں اور ووٹ فراڈ کے الزامات پر ترکی کی الیکشن کمیٹی نے ان کی جیت کو کالعدم قراردے دیا تھا اور استنبول میں 23 جون کو مئیر کا دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…