پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب : عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات میں 162 ملکوں کےکتنے ہزار امیدوار شرکت کریں گے، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیرِاہتمام اذان اور حْسنِ تِلاوت قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے کی 22 مئی کو شروع کردہ رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔ اس مرحلے میں دنیا بھر کے 56 ہزار افراد نے اپنی رجسٹریشن کرائی، جبکہ مقابلے کے لیے دنیا کے 162 ممالک کے 13 ہزار مؤذننین اور قراء حضرات کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے جواس مقابلے میں حصہ لیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مقابلہ حسن قرآت واذان کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دنیا بھرسے شرکاء کی سعودی عرب آمد جاری ہے۔ یہ مرحلہ 22 جولائی تک جاری رہے گا۔ دوسرا مرحلہ 22 جولائی کو شروع ہوگا جس امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد ان کی مقابلے میں نامزدگی کی جائے گی۔ یہ مرحلہ 24 جولائی سے 23 اگست تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد 24 اگست سے 23 ستمبرتک کارکردگی کی بنیاد پربہترین قراردیئے جانے والے امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جائیں گی اور 25 ستمبرسے 25 اکتوبر تک کامیاب ہونیوالے امیدواروں کا مرحلہ وار اعلان اوران میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ اس مقابلے کے لیے دنیا بھر میں آن لائن رجسٹریشن کرانے والے کل افراد کی تعداد 56 ہزار ہے جو ماضی کے مقابلوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔مقابلہ جیتنے والے خوش نصیبوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ ریال کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ امریکی کرنسی میں انعامی رقم کی مالیت 32 لاکھ ڈالرسے زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی طرف سے رواں سال جنوری میں اس مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا۔جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے حسن تلاوت واذان مقابلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد پوری دنیا میں تلاوت کلام پاک کے کلچر کوعام کرنا ہے۔ قرآن پاک صوتی حسن، معنوی اور روحانی اثرات اور سامع پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے اپنی امتیازی خصوصیت رکھتا ہے۔ اس مقابلے کے انعقاد سے عالمی سطح پر قرآن پاک، علوم قرآن اور اس کتاب اللہ کی رشد وہدایت پرمبنی تعلیمات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے والے خوش نصیب کو 50 لاکھ ریال، دوسرے کو 20 لاکھ اور تیسرے کو 10 لاکھ ریال کی رقم جب کہ چوتھے نمبر پرآنے والے کو پانچ لاکھ ریال کی

رقم بہ طور انعام دی جائیگی۔تلاوت کلام پاک کے ساتھ ساتھ اذان کے مقابلے کا مقصد دْنیا بھر میں اذان کی اہمیت اور حرم نبوی الشریف میں میں بلند ہونے والی اذان کی آواز کو دور دور تک پہنچانا ہے۔ اذان کے مقابلے میں پہلے پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20 لاکھ ریال، دوسرے کو 10 لاکھ، تیسرے کو نصف ملین اور چوتھے درجے پرآنے والے مؤذن کو اڑھائی لاکھ ریال کی رقم بہ طور انعام دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…