ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

برطانوی وزارتِ عظمی کے مضبوط امیدوارکااپنے گھر پر گرل فرینڈ سے جھگڑا بورس جانسن اپنے گھر پر پیش آنے والے واقعے کے بعد بڑی پریشانی میں پڑ گئے

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن اپنے گھر پر پیش آنے والے واقعے کے سبب تنازع کا شکار ہو گئے ۔ تْرک نڑاد جانسن کنزرویٹو پارٹی کی صدارت اور برطانیہ کی وزارت عظمی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ بورس جانسنلندن کے جنوبی علاقے میں اپنی 31 سالہ دوست کیری سائمنڈز کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔برطانوی میڈیاکے مطابق مذکورہ اپارٹمنٹ کے اندر چیخ پکار اور ہنگامے کا شور بلند ہوا۔

اس دوران کسی خاتون کے چلّانے اور چیزوں اور برتنوں کی توڑ پھوڑ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔ اس پر پڑوسیوں نے پولیس کو مداخلت کے لیے اطلاع کر دی۔یہ اپارٹمنٹ کیری سائمنڈز کا ہے اور بورس جانسن دسمبر 2018 سے یہاں اپنی دوست کیری کے ساتھ مقیم ہیں۔ تاہم علاقے کے پڑوسیوں کو صرف ایک ہفتہ قبل معلوم ‎ہوا کہ جانسن اس اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں۔ وہ اپنی دوست کیری کے سبب اپنی بیگم میرینا ویلر سے طلاق کے منتظر ہیں۔ میرینا اور جانسن کی شادی 25 برس پہلے ہوئی تھی اور ان کے چار بچے ہیں۔کیری سائمنڈز حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کی سرکاری ترجمان رہ چکی ہیں۔پڑوسی کی اطلاع پر پولیس بورس جانسن کے گھر پر پہنچ گئی۔ پولیس نے سابق وزیر خارجہ اور ان کی دوست سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ کوئی ایسی خلاف ورزی کا ارتکاب نہیں کیا گیا جو مداخلت کی متقاضی ہو۔پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپارٹمنٹ میں ایک عورت کے چلانے کی آواز سنی جو کہہ رہی تھی کہ “مجھ سے دْور ہو جاؤ۔ میرے گھر سے نکل جاؤ”۔ ساتھ ہی کسی سامان کے گرنے کی بھی آواز آئی۔ پڑوسی نے اپارٹمنٹ کا دروازہ بجایا مگر دونوں میں سے کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔ اس کے بعد پڑوسی تشویش کے باعث پولیس کو اطلاع دینے پر مجبور ہو گیا۔برطانوی اخبار کو ملنے والی ریکارڈنگ میں بورس جانسن نے اپارٹمنٹ چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ “میرے لیپ ٹاپ سے دْور ہو جاؤ۔ اس کے بعد کسی چیز کے گرنے کی زوردار آواز سنائی دی گویا کہ جونسن نے اپنا لیپ ٹاپ یا کوئی شیشے کی چیز زمین پر دے ماری ہو۔ اس لیے کہ کیری کے چلانے کی آواز آئی کہ صوفے کو سرخ شراب سے رنگ دیا گیا ہے۔ کیری نے کہا کہ “تم کسی چیز کی ذمے داری نہیں اٹھاتے۔ نہ مال کی اور نہ کسی اور چیز کی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…