پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ کے ایران پر حملے کا خطرہ،  مختلف   ممالک  کی ہوائی کمپنیوں نے آبنائے ہرمز کی فضائی گزرگاہ کا استعمال بند کر دیا،صورتحال تشویشناک

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن  برلن، نیدر لینڈز،سڈنی(آن لائن) امریکہ سمیت مختلف   ممالک کی ہوائی کمپنیوں نے مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کی فضائی گزر گاہ کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اس فضائی راستے کی جگہ پر مختلف پروازوں کے لیے متبادل فضائی گزر گاہوں کو اپنایا جائے گا۔ جن ہوائی کمپنیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے،

اْن میں جرمن لفتھانزا، برٹش ایئر ویز، ڈچ کے ایل ایم، آسٹریلوی قنطاس خاص طور پر نمایاں ہیں۔ ڈچ ائیر لائن کے ایل ایم نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ایران کی جانب سے سٹرٹیجک خطے میں امریکی ڈرون کو مار گرانے  کے بعد اس نے آبنائے ہرمز کے اوپر سے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔اس نے ایک بیان میں کہا کہ کے ایل ایم کیلئے حفاظت اولین ترجیح ہے۔ہم تمام پیش رفتوں پر قریبی نظررکھتے ہیں جن کا 24/ فضائی  حفاظت سے تعلق ہوسکتاہے اور ہم اس انداز  سے آپریشن کا انتظام کرتے ہیں کہ پروازوں کی حفاظت  کی ضمانت  د ی جائے۔ہوائی کمپنیوں نے یہ فیصلہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اینڈمنسٹریشن کی جانب سے خلیج فارس اور خلیج عمان میں عسکری سرگرمیوں کے تناظر میں جاری شدہ انتباہ کے تناظر میں کیا ہے۔دریں اثناء   واشنگٹن نے  بھی   امریکی سویلین پروازوں کو مزید احکامات ملنے تک   خلیج اور خلیج اومان میں   ایران کے زیر کنٹرول فضائی حدود سے گزرنے سے منع  کردیا ہے۔  امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ یہ پابندیاں خطے میں فوجی سرگرمیوں اور سیاسی کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر عائد کی گئی ہیں  جس سے امریکی سول ایوی ایشن آپریشنز  کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ایوی ایشن ریگولیٹر کے مطابق  ایرانی زمین سے فضاء تک مار کرنے والے میزائل کی مدد سے امریکی ڈرون کو مار گرائے جانے کی وجہ سے امریکی ہوابازی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…