جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا،اسحاق ڈار وزارت داخلہ لندن کی عمارت میں کیا کرنے گئے؟ علی ڈار نے تصدیق کر دی

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار برطانیہ کے وزارت داخلہ میں کئی گھنٹے موجود رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار وزارت داخلہ کے کروڈن کی عمارت میں انٹرویو کے لیے صبح 9 بجے پہنچے تھے جو کئی گھنٹے تک وہیں موجود رہے۔

اسحاق دار کے صاحبزادے علی ڈار نے اسحاق ڈار کی وزارت داخلہ کے پاس جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں میڈیا ٹرائل کی وجہ سے وہاں گئے۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار اکتوبر 2018 میں بھی وزارت داخلہ لندن میں دیکھے گئے تھے جہاں انہوں نے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ تصویر بھی بنوائی تھی تاہم اسحاق ڈار کے خاندانی ذرائع نے اْن کے سیاسی پناہ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے اسٹیٹ لیس ہونے کے بارے میں آگاہ کرنے گئے تھے۔گزشتہ ماہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ برطانیہ نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرنا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے ایم او یو پر دستخط کر لیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنس زیر سماعت ہے اور وہ پاناما کیس کے فیصلے کے کچھ عرصے بعد علاج کی غرض سے لندن چلے گئے تھے جس کے بعد وطن واپس نہیں آئے۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا تھا اور وہ بغیر پاسپورٹ کے برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…