ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستان کو مذاکرات کی باضابطہ پیشکش کردی، نریندر مودی کا وزیراعظم عمران خان کو خط موصول

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کے ساتھ ازسرنو مذاکرات کی باضابطہ پیشکش کردی،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے دو الگ الگ خطوط لکھ کراس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ

بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے،ان دونوں خطوط میں بھارت کی طرف سے خطے میں امن وترقی پر خاص طورپر زور دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کے لئے جولائی میں نوجوان کاروباری حضرات پر مشتمل ایک وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی طرف سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا تھا لہذا پورے خطے میں امن و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے مذاکرات شروع کرنے کا خواہش مند ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کی مبارکباد دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ملکوں کو ملکر امن وترقی کے لئے کام کرنا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کی اس خواہش کا بھارت میں خیرمقدم کیا گیا اور اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط لکھ کر ایک قدم اور امن کی طرف بڑھا دیا ہے۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے وزیرخارجہ بھارت کے دونوں خطوط کا مثبت جواب چند روز میں دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…