واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج نے ایک تصویری ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ایک کشتی کو بحر اومان میں جاپانی تیل بردار جہاز کے قریب ایک بارودی سرنگ کو ہٹاٹے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بارودی سرنگ اس جہاز کو تباہ کرنے کے لیے نصب کی گئی تھی مگر وہ پھٹ نہیں سکی اور اسے کشتی کے ذریعے ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس فوٹیج سے ایران کے ان دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔
جن میں کہا گیا تھا کہ بحر اومان میں تیل بردار جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث نہیں۔امریکی سینٹرل کمان کے ترجمان بیل اوربان کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 10 منٹ پر پاسداران انقلاب کی ایک پٹرولنگ کشتی کوکوکا بحری جہاز کے قریب گئی۔ کشتی پر سوار افراد نے جہاز کے قریب نصب بارودی سرنگ کا معائنہ کیا اور اسے اتار دیا گیا۔قبل ازیں امریکی عہدیداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے پاس تیل بردار جہازوں پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا ریکارڈ موجود ہے جس میں ایرانی فوج کو بحر اومان میں حملوں کا نشانہ بنائے گئے جہازوں کے قریب بارودی مواد کو اتارتے دیکھا جا سکتا ہے۔امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنیکی شرط پر کو بتایا کہ اس نے خود وہ فوٹیج دیکھی ہے جس میں پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو تیل بردار جہاز کے قریب نہ پھٹنے والی بارودی سرنگ کو ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے۔درایں اثناء اقوام متحدہ میں امریکی ہائی کمیشن نے بحر اومان میں تیل بردار جہازوں پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے امریکی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔