ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کا آصف زرداری سمیت اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کا صوبائی صدر نثار کھوڑو کی صدارت میں کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وقار مھدی، راشد ربانی، عاجز دھامراہ، نعمان شیخ، جاوید ناگوری، شکیل میمن، پارٹی کے تمام۔ڈویزنل و ضلعی صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی سمیت ملک میں مہنگائی، عوام دشمن وفاقی بجٹ، صوبے کے حقوق، صدر آصف علی زرداری سمیت اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں اور کاروائیوں کے خلاف بھرپور

عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی جبکہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں 21 جون کو نوابشاہ میں بڑا جلسہ عام منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ کے ہر ضلعی ھیڈکوارٹر میں مرحلہ وار جلسے منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے صدر آصف علی زرداری اور اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کی اور صدر آصف علی زرداری کے فوری طور پر پراڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دے کر مسترد کردیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ 21جون نوابشاہ جلسے میں لاکھوں عوام شرکت کرینگے۔ جلسے عام سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔ ملک چلانا کریکٹر کے بس کی بات نہیں۔ تبدیلی سرکار نے ملک میں مہنگائی کا طوفان لاکر عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ عوام تبدیلی سرکار سے نجات چاہتی ہے۔ ملک میں مہنگائی، صوبے کے حقوق،عوام کے مسائل کے حل لئے اب عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہونگے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری حکومتی ناکامی چھپانے کا حربہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آصف علی زرداری کے فوری طور پر پراڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری خلاف دیگر جھوٹے ریفرنسز بنائے جارہے ہیں۔ سندھ کی عوام ایسی انتقامی کاروائی کو برداشت نہیں کرینگے۔ جھوٹے کیسز کے ذریعے 18 ویں ترمیم پر

مصلحت کرنے کے لئے پیپلز پارٹی پر دبا ڈالہ جا رہا ہے۔ ملک میں مہنگائی کے خلاف آواز دبانے کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی قائدین عدالتوان سے اپنی بے گناہی ثابت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یو ٹرن خان قوم کو اس وقت خطاب کرتے ہیں جب قوم سو رہی ہوتی ہے۔ سندھ نے ملک بنایا اب سندھ ملک بچانے کے لئے دوبارہ کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک پر قرضوں کے متعلق کمیشن بنانے سے قبل ڈالر بڑھنے اور ڈالر ذخیرہ کرکے کمانے والوں کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…