جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

روزانہ 80 لاکھ ڈالر خرچ کے باوجود داعش کا اثر رسوخ برقرار ہے، امریکہ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔ اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم ‘‘داعش’’ کے خلاف کارروائیوں پر روزانہ 80 لاکھ ڈالر خرچ ہورہے ہیں اس کے باوجود بیشتر علاقوں میں داعش کا اثر رسوخ برقرار ہے۔ دولتِ اسلامیہ کے خلاف امریکی کارروائی کے تین ماہ کی تکمیل پر امریکہ کے وزیرِ دفاع چک ہیگل نے کانگریس کو بتایا کہ شدت پسندوں کی پیش قدمی روک دی گئی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں جنگجوؤں کو پسپا بھی کیا گیا ہے، امریکی اور اتحادی افواج کے فضائی حملوں نے تنظیم کے قائدین اور اس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو نشانہ بنایا ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اب بھی عراق اور شام کے بڑے حصے پر شدت پسند تنظیم کا اثرورسوخ باقی ہے۔کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جیک ڈیمپسی نے کہا کہ دولتِ اسلامیہ کے پاس تقریباً 31 ہزار جنگجو ہیں جبکہ عراق میں اس وقت 1400 امریکی فوجی موجود ہیں اور مزید 1500 فوجی وہاں بھیجے جا رہے ہیں لیکن تاحال عراق میں موجود امریکی فوجی صرف مشاروتی اور تربیتی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ جنرل ڈیمپسی نے کہا کہ امریکہ مزید پیچیدہ کارروائیوں میں عراقی افواج کی مدد کے لیے امریکی فوجی بھیجنے پر غور کر رہا ہے تاہم امریکی صدر براک اوباما فی الحال اس کے حق میں نہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ہی امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے داعش کے خلاف مہم جاری رکھنے کے لیے کانگریس سے مزید ساڑھے 5 ارب ڈالر جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…