پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

اسپین کی ریاست میں مسجد کا قیام، نامور فٹبالرعطیات جمع کرنے کے لیے میدان میں آگئے

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی)اسپین کی ریاست اندلس کے دارالحکومت اشبیلیہ میں مسلمانوں کے دور حکومت کے 700 سال بعد پہلی مسجد کے قیام کے لیے فرانسیسی نژاد فٹبالر فریڈرک عمر کانوتی بھی چندہ مہم کا حصہ بن گئے۔اس سے قبل 2007 میں بھی عمر کانوتی نے نماز کے لیے مخصوص

جگہ خرید کر اشبیلیہ کے مسلمانوں کی مدد کی تھی جو ایک کمرشل جگہ تھی اور یہ تاحال اس شہر کے مسلمانوں کے لیے عبادت کا مرکز بنا ہوا ہے۔شہر میں مسلمان برادری کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہاں مسجد کی ضرورت بھی بڑھنے لگی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ مسلمان برادری کے لیے ایک کمیونٹی سینٹر کا قیام بھی ناگزیر ہے۔اس مسئلے پر فریڈرک عمر کانوتی مسلمان برادری کا ساتھ دینے کے لیے مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ اسپین کے تقریباً تمام شہروں میں مسلمانوں کے دور حکومت کی عمارتیں اب بھی باقی ہیں جنہیں ہر سال لاکھوں زائرین دیکھنے کے لیے اب بھی جاتے ہیں، جن میں سے بڑی تعداد مسلمانوں کی ہے۔اشبیلیہ میں مسجد اور ثقافتی سینٹر کے قیام سے مسلمانوں کی ضروریات پوری ہوں گی اور یہ غیر مسلمانوں سمیت تمام برادری کے لیے کھلا ہوگا جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پھیلنے والے غلط نظریے کی نفی کا ذریعہ بنے گا۔اشبیلیہ میں مسلمانوں کی تعداد 30 ہزار کے قریب ہے، یہاں چھوٹے چھوٹے مقامات کو مسلمانوں کی عبادت کی جگہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تاہم کوئی بھی باقاعدہ مسجد قائم نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…