ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

تاریخ کے خطرناک ترین وائرسوں کا شکار، بے کار لیپ ٹاپ،فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا، قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 30  مئی‬‮  2019 |

بیجنگ (این این آئی) آج کے دور میں ہر شے بِک جاتی ہے اور اب ایک چینی فنکار کی جانب سے تیار کردہ 2008 کا ایسا لیپ ٹاپ 12 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا جو تاریخ کے چھ خوفناک اور طاقتور ترین کمپیوٹر وائرسوں سے تباہ ہوا تھا۔انتشار کی یکسوئی یا The Persistence of Chaos نامی یہ لیپ ٹاپ 2008 کی سام سنگ کمپنی نے سے تعلق رکھتا ہے اور

اس میں ونڈوز ایکس پی نصب ہے۔ یہ دنیا کے مشہور ترین وائرس سے متاثر ہوا جن میں آئی لو یو، مائی ڈوم، سو بِگ، وانا کرائے، ڈارک ٹیکیولا اور بلیک انرجی شامل ہیں۔واضح رہے کہ آن لائن پھیلنے والے یہ تمام وائرس دنیا کے لیے شدید تباہ کن وائرس ثابت ہوئے اور اس وقت 95 ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان بھی ہوا۔ اسی مناسبت سیسائبرسیکیورٹی کے ماہرین انہیں تباہ کن کمپیوٹروائرس قرار دیا ہے۔تاہم کسی ایسے لیپ ٹاپ کو کون خریدنا چاہیگا جو چھ خطرناک ترین وائرسوں سے آلودہ ہوچکا ہو۔ دوسری جانب کیا یہ تمام خطرناک وائرس کسی حادثے کی صورت میں دوبارہ خارج ہوکر دنیا میں مزید نقصان کی وجہ نہیں بن سکتے؟ یہی وجہ ہے کی میل ویئرزمریکے یہ وائرس بہت تیزی سے پوری دنیا میں پھیل سکتے ہیں۔لیکن اسے فروخت کرنے والے فنکار کہتے ہیں کہ یہ مکمل طور پر ایئرگیپ ہے۔ سام سنگ این سی 10 لیپ ٹاپ کسی طرح بھی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوسکتا۔آج اس لیپ ٹاپ کی بولی کا آخری روز ہے اور خریدنے والے کو ایک لمبے چوڑے فارم پر دستخط کرنا ہوں گے کہ وہ اس وائرس سے کسی اور کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…