جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

قومی اقتصادی کونسل نے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی، معاشی بحران سے نکلنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ وزیراعظم عمران خان نے بھی ہدایات جاری کر دیں

datetime 30  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 1837 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے جی ڈی پی کی شرح ترقی کا ہدف 4 فیصد اور آئندہ مالی سال کیلئے زراعت کی شرح نمو ساڑھے 3 فیصد، صنعتوں کیلئے 2 اعشاریہ 2 فیصد، خدمات کیلئے 4 اعشاریہ 8 فیصد مقرر کیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے مرکز اور صوبوں کو مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے، حکومت نے پنجاب اور

خیبر پختونخواہ میں مقامی حکومتوں کا نظام متعارف کروایا ہے،نظام سے اختیارات کی عوام کو منتقلی میں مدد ملے گی۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام اور مالی سال 2019-20 کیلئے تجویز کردہ ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ گیا،اجلاس میں باہرویں پانچ سالہ منصوبے کے مسودے کا بھی جائزہ لیا گیا۔قومی اقتصادی کونسل نے بارویں پانچ سالہ منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ منصوبے پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو تمام فریقین کی مشاورت سے بہتر بنایا جائے۔ اجلاس میں گزشتہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام اور آئندہ مالی سال کے لئے تجویز کردہ ترقیاتی پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے 1837 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح ترقی کا ہدف 4 فیصد اور آئندہ مالی سال کیلئے زراعت کی شرح نمو ساڑھے 3 فیصد، صنعتوں کیلئے 2 اعشاریہ 2 فیصد، خدمات کیلئے 4 اعشاریہ 8 فیصد مقرر کر دی گئی۔اجلاس میں بارہویں پانچ سالہ منصوبہ 2018 سے 2023 کی اصولی منظوری دیدی۔آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام میں زراعت آئی ٹی اعلی تعلیم سائنس و ٹیکنالوجی اور فنی تعلیمی پر زیادہ توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کیلئے خصوصی منصوبے شروع کیے جائیں گے،فاٹا کے ضم شدہاور لائن آف کنٹرول کے متاثرہ علاقوں میں خصوصی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

اجلاس کے دور ان سابق فاٹا علاقوں میں تیز رفتار بحالی اور تعمیر نو کے اسپیشل فورم کی توسیع اور وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ معاشی بحران بھی ایک طرح کا موقع ہے،جو کام پہلے نہیں ہو سکے انکو اب مکمل کیا جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے مرکز اور صوبوں کو مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ

حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں مقامی حکومتوں کا نظام متعارف کروایا ہے،اس نظام سے اختیارات کی عوام کو منتقلی میں مدد ملے گی،اس نظام سے عوام کو ترقیاتی عمل کا حصہ بننے میں مدد ملے گی۔اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ فاٹا کی تیز رفتار ترقی کیلئے مالی وسائل فراہم کریں۔ اجلا س میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ،وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار،مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد،گور نر کے پی کے شاہ فرمان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت، نثار کھوڑو،مسز ناہید درانی،وزیر خزانہ کے پی کے تیمور سلیم، جان محمد جمالی،وزیر اعلیٰ آزاد کشمیر فاروق حیدر خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان حافظ الرحمن و دیگر شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…