نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ذرائع کے مطابق نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، بھارت نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی مہمانوں سے پوچھ گچھ کی اور انہیں ہراساں کیا۔ذرائع کے مطابق دعوت افطار میں مدعو کئی مہمانوں کو زبردستی واپس جانے پر مجبور کردیا گیا۔