جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ایران عرب ریاستوں کے ساتھ غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے تیار،بڑی پیشکش کردی

datetime 28  مئی‬‮  2019 |

تہران (این این آئی)ایرانی سفیر نے عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ تہران عرب ریاستوں کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے تیار ہے، ایران ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کا خواہشمند نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے متعلق الفاظ سے نہیں بلکہ اپنے اقدامات سے اپنے ارادوں کو ظاہر کرنا ہوگا۔ایرانی ٹیلی وژن کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ایرانی سفیر بہرام قسیمی نے خلیج فارس میں

تنا ؤکی کمی کے عنوان سے ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے مشرق وسطی میں امن و امان بحال کرنے کے لیے تمام عرب ممالک کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ عرب ریاستیں خطے میں تنا ؤکو کم کرنے اور استحکام حاصل کرنے کے لیے ایرانی کال کا جواب نہیں دیتیں۔ایرانی سفیر نے وزیر خارجہ جواد ظریف کے بیان کا حوالہ بھی دیا جو انہوں نے 26 مئی کو اپنے دورہ عراق کے دوران دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تہران خلیج فارس کے تمام ممالک کے ساتھ ایک غیر جارحانہ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔بہرام قسیمی کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ خطے میں اعتماد کی فضا قائم کرنے اور اپنے حلیف کے خدشات دور کرنے کے لیے غیر جارحانہ معاہدے کی تیاری کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن اور سلامتی کی ضمانت اسی وقت دی جاسکتی ہے جب خطے کی تمام ریاستوں کے مفادات کو اعتماد میں لیا جائے۔خلیج فارس کی اہمیت کا اجاگر کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ دنیا کے اس خطے میں پیدا ہونے والے عدم استکام اور بدامنی کے اثرات پوری دنیا میں دکھائی دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی ایک ملک تنہا امن و استحکام کی ضمانت نہیں دے سکتا، امن قائم کرنے کے لیے مجموعی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…