نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ افغانستان میں دو فضائی حملوں میں کم از کم چودہ عام شہری مارے گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین اور سات بچے شامل ہیں غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں عالمی ادارے کے مشن(یواین اے ایم اے) نے ایک بیان میں کہاکہ افغانستان میں دو فضائی حملوں میں کم از کم چودہ عام شہری مارے گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین اور سات بچے شامل ہیں۔ یْو این مشن کے مطابق
ایک حملہ بیس مئی کو جنوبی صوبے ہلمند میں کیا گیا جب کہ دوسرا حملہ بائیس مئی کو مشرقی صوبے کنڑ میں کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے یہ بھی کہا کہ متحارب فریقین کو انٹرنیشنل ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے کیونکہ اْن کی جنگی کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ افغانستان میں زیادہ تر فضائی حملے امریکی جنگی طیارے کرتے ہیں کیونکہ افغان ایئر فورس ابھی پوری طرح فعال نہیں ہے۔