ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

مخالف ٹیموں کے باؤلرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں، کیرئیر کے آخری ورلڈ کپ کو یاد گار بنانے کے لیے کرس گیل نے اپنے عزائم کا اظہار کر دیا

datetime 23  مئی‬‮  2019 |

لندن (آن لائن) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے کہا ہے کہ مخالف ٹیموں کے باؤلرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لئے اب نوجوان باؤلرز کو کھیلنا آسان نہیں رہا، کیریئر کے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ گیل پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل کریں گے۔گیل نے اپنے بیان میں کہا کہ جارحانہ بیٹنگ انداز کی وجہ سے مخالف ٹیموں کے باؤلرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں، اگر ا?پ کیمرے کے سامنے ان سے سوال

کریں گے تو یقیناً ان کا جواب نہ میں ہو گا لیکن اگر آپ کیمرے کے بغیر ان سے پوچھیں گے تو وہ کہیں گے ہاں، یہ خطرناک بیٹسمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ فاسٹ باؤلرز کے خلاف انجوائے کرتا ہوں، میرے پاس اب ثابت کرنے کیلئے کچھ نہیں، ورلڈ کپ میں مداحوں کو اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز کرنا اور ٹیم کو عالمی ٹائٹل جتوانا ہدف ہے اور اس کیلئے خوب جان لڑاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں پر یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ شائقین کی محبت کی وجہ سے میں اس عمر میں بھی کرکٹ کھیل رہا ہوں ورنہ شاید میں کئی سال پہلے کرکٹ میدانوں کو خیرباد کہہ چکا ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…