اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

امریکہ کے ساتھ جنگ کی ایران نے تیاریاں مکمل کر لیں، اسرائیل پر بھی حملے کا حکم

datetime 22  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت (این این آئی)امریکا اور ایران کے درمیان سرد جنگ تو کئی سال سے جاری ہے مگر کشیدگی جس نہج پر اس وقت پہنچی ہے اس کی ماضی قریب میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ دونوں ملک اس وقت جنگ کے دھانے پرہیں اور امریکا نے اپنی مسلح افواج، جنگی طیارے اور بھاری جنگی ہتھیار خلیجی ممالک میں پہنچا دیے ہیں۔ خلیجی ممالک نے ایرانی خطرے کے پیش نظر امریکا کو اپنی فوج خلیجی سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ امریکا کی طرف سے ایران کے خلاف

ممکنہ اقدامات کا مقصد تہران کو خطے کے ممالک کے حوالے سے اپنی معاندانہ پالیسی ترک کرنے، جوہری ہتھیاروں اور جوہری وار ہیڈ لے جانے والے میزائلوں کی تیاری سے باز رکھنا ہے۔ دوسری طرف ایران بار بار یہ دعویٰ کررہا ہے کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے اس کے میزائلوں سے سمندر میں موجود امریکی بحری بیڑے کوکسی بھی وقت نشانہ بنا کر تباہ کیا جا سکتا ہے۔امریکا اور ایران کے درمیان جاری حالیہ محاذ آرائی میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کیسے پیچھے رہ سکتی ہے۔ جیسے ہی دونوں حریف طاقتوں میں کشیدگی بڑھتی ہے حزب اللہ بھی ایران کی حمایت میں عسکری میدان میں اتر آتی ہے۔ حال ہی میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصرا للہ نے کھل کر امریکیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ ایران پر حملے کی صورت میں حزب اللہ خاموش نہیں رہے گی۔ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ کے حوالیسے لبنانی حکومت بھی مخمصے کا شکار ہے۔ عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے لبنانی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی عادل الفیونی موجودہ حالات میں خاموشی اور ضبط نفس کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیروت خلیجی ممالک کے ساتھ برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کے تحفظ اور استحکام کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا تاکہ خلیجی بھائیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…