جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

ڈالر کی قیمت میں اضافہ،روپیہ اوپر جائے گا اور پھر کب نیچے آئے گا،صدرایکسچینج کمپنیزآف پاکستان ملک بوستان نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 22  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)ایکسچینج کمپنیزآف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے کہا ہے کہ حکومت نے جو وعدہ کیا ہے وہ پاسداری بھی کریں گے کہ ڈالر کی قیمت کو منصوعی طور پر کنٹرول نہیں کریں گے، ڈالر کی طلب آئی ہوئی ہے اس لئے اس کی قدر میں اضافہ ہواہے۔ کرنسی ریٹ میں ایسا ہوتا ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ مارچ میں بھی ایسا ہوا تھا کہ انٹربینک میں ڈالر 144 روپے کی سطح پر آیا اور پھر 137 روپے تک گر گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ فلور مارکیٹنگ میں ایسا ہوتا ہے،

سمندر کی لہروں کی طرح یہ اوپر جاتا ہے، روپیہ اوپر جائے گا اور پھر نیچے بھی آئے گا ضروری نہیں ہے کہ یہ اوپر ہی رہے۔ملک بوستا ن نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نے کرنسی کنٹرول کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے، میڈیا میں ایسی خبریں غلط ہیں۔ وزیراعظم کو بتایا ہے کہ ملک میں فارن کرنسی کی کمی نہیں ہے،پچھلے 23 سالوں کا ڈیٹا دیکھیں،اس دور میں 160ارب ڈالر پاکستانی بینکوں سے غیر ملکی بینکوں میں منتقل ہوئے۔ پاکستان کے قرضے 100 ارب ڈالر ہیں۔ اس نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، یہ پیسہ اگر اچھے چینل کے ذریعے جاتا تو پاکستان کے کام آتا۔ملک بوستان نے بتایا کہ اگر ڈیمانڈ کو کم کیا جائے اور رسد میں اضافہ کیا جائے تو فرق پڑے گا، انٹربینک ریٹ بڑھنے سے حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہیں،اگلے 2 سالوں میں پاکستان کو 37 ارب ڈالر کا قرضے ادا کرنا ہے۔ تجارتی خسارہ اگر 12 ارب ڈالر پر لے آتے ہیں تو وہ 25 ارب ڈالر بنتا ہے،اگر ایکسپورٹ کو نہیں بڑھائیں گے تو ڈیمانڈ بڑھتی رہے گی اور ریٹ اوپر ہی رہے گا۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ حکومت کو جو مشورہ دیا ہے اس سے ڈالر کا ریٹ واپس بھی جاسکتا ہے،لیکن اگر حکومت آنکھیں بند کرلیتی ہے تو ڈالر کا ریٹ بڑھ سکتا ہے اور مزید آگے جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…